الیکشن کمیشن آف نے پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے اسے بلے کے انتخابی نشان سے محروم کردیا ہے، بین الاقوامی تجزیہ کاروں نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو پی ٹی آئی کیلئے جھٹکا قرار دیا ہے، لیکن یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رُکنی بینچ نے جمعے کی شب پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر جمعرات کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ تحریکِ انصاف کے بانی رُکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کے تحت انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔
فیصلے کے مطابق رواں ماہ پی ٹی آئی نے جو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، وہ قوانین کے مطابق نہیں تھے۔
اس حوالے سے پاکستانی صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلی بار کسی بھی پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کرکے تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ای سی پی نے پی ٹی آئی کو اس کے انتخابی نشان بلے سے محروم کر دیا ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی کو جنرل ضیاء کی حکومت میں انتخابی نشان تلوار سے بھی محروم کر دیا گیا تھا‘۔
Election Commission of Pakistan has created history as for the first the time it has rjected the intra-party elections of any party. ECP has deprived PTI from its election symbol 'BAT.' In the past PPP had also been deprived from its elections symbol, sword under Gen Zia.
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) December 22, 2023
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ بلے کا انتخابی نشان چھن جانا ’پی ٹی آئی کے دوبارہ انتخابات میں شرکت کے امکانات کے لیے ایک اور دھچکا ہے‘۔
تاہم، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا ’یہ تازہ ترین اقدام پارٹی کی لچک کے بارے میں کچھ کہتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کیا اقدام کیا گیا ہے، یہ ثابت قدم رہنے میں کامیاب ہے‘۔
Pakistan's election commission has said PTI can't use its electoral symbol. It's yet another blow to PTI's reelection prospects.
But I'd also argue that this latest move says something about the party's resilience-no matter what's been thrown at it, it's managed to persevere.— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) December 22, 2023
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مہینوں کے طویل کریک ڈاؤن، گرفتاریوں، عمران خان، ان کے حامیوں اور دیگر سرکردہ رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے کے باوجود پارٹی ضمنی انتخابات جیتنے، امیدوار کھڑے کرنے، اور صرف گزشتہ چند دنوں میں ، بڑے ہجوم کو متحرک کرنے میں کامیاب رہی ہے‘۔
Despite a months long crackdown-arrests/jailings of top leaders (including Imran Khan, the leader around whom the party revolves) and thousands of supporters -the party has managed to win byelections, to field candidates, and, in just the last few days, to mobilize large crowds.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) December 22, 2023
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف یہ فیصلہ سیکشن 215 کے تحت سنایا ہے۔ البتہ تحریکِ انصاف اس فیصلے کے خلاف اور ”بلے“ کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن پر اعتراضات اُٹھائے تھے۔








