اداکاری سے کنارہ کشی کرنے کے بعد واپس شوبز میں آنے والی ایمن سلیم نے سال 2023 کے اختتام سے قبل نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام پر دلہے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے اس ضمن میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔
تصاویر میں ایمن سلیم کو ان کے دلہے کے ہمراہ عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
ایمن سلیم کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اداکارہ کے منیجر خاور بیدی نے بھی اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور انہوں نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔

اداکارہ کے منیجر خاور بیدی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ کے شریک سفر کا نام کامران ملک بتایا
خاور بیدی نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام کامران ملک بتایا، تاہم انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اطلاعات ہیں کہ ایمن سلیم کے شریک سفر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، تاہم بعض ذرائع کے مطابق وہ شوبز سے ہی وابستہ ہیں۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کی رخصتی بھی ہوئی یا پھر صرف انہوں نے نکاح کیا ہے۔
View this post on Instagram









