بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فنڈز کے اجرا کی خبریں بے بنیاد،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدوں کو پورا کر رہا ہے ،ترجمان فنانس ڈویژن

اسلام آباد(ممتازنیوز )نجی ٹی وی چینل پر وفاقی حکومت کے ملازمین کو تنخواہوں اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراءکے حوالے سے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی خبر پرترجمان فنانس ڈویژن نے کہاکہ یہ خبرمن گھڑت اوربے بنیاد ہے،مناسب ہوتا خبر نشر کرنے سے پہلے نیوز چینل فنانس ڈویژن کے ترجمان سے رابطہ کرلیتا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا،پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدوں کو پورا کر رہا ہے جو اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے پہلے جائزہ کی کامیاب تکمیل سے ظاہر ہوتا ہے،ترجمان نے ہفتہ کواپنے بیان میں کہاکہ فنڈز کی دستیابی سے متعلق تفصیلات حسب ذیل ہیں۔ فنانس ڈویژن نے موجودہ (تنخواہ، پنشن اور non-ERE) اور ترقیاتی اخراجات دونوں کے لئے دوسری سہ ماہی کے فنڈز پہلے ہی جاری کر دیئے ہیں،مزید برآں پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انی شی ایٹو ڈویژن نے اس کے مطابق وزارتوں کو ترقیاتی اخراجات کے لئے فنڈز کا اختیار دیا ہے،فنانس ڈویژن اور پلاننگ ڈویژن کی جانب سے ریلیز حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جیسا کہ نجی ٹی وی چینل نے غلط رپورٹ کیا، مزید برآں فنانس ڈویژن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے دوسری سہ ماہی کے تمام فنڈز جاری کر دیئے ہیں اور بینفشریز کو منتقل ہو رہے ہیں۔اسی طرح بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کے لئے تمام فنڈز سی ڈی ایم پی کی ضرورت کے مطابق فنانس ڈویژن کے ذریعے دستیاب کرائے گئے،ترجمان نے کہاکہ حسب روایت کرسمس سے قبل مسیحی برادری کو تنخواہوں کا اجراءفنانس ڈویژن نے یقینی بنایا،ایف بی آر کی طرف سے محصولات کی وصولی اور دیگر وزارتوں کی طرف سے این ٹی آر کی وصولی مکمل طور پر ٹریک پر ہے،یہ حقائق واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ مذکورہ خبر بغیر کسی ثبوت اور حکومت کا نقطہ نظر لئے بغیر نشر کی گئی۔