اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی الیکشن 2024کءیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 46سے 45، این سنتالیس سے 56جبکہ این اے اڑتالیس سے 47امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
آج بھی مختلف جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آتے رہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے شعیب شاہین نے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ہی عامر مغل نے اپنے بیٹے کے ذریعےاین اے 46 اور 47 سے کاغذات جمع کروائے ۔
پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ پی ٹی آئی کے عامر شیخ نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ مسلم لیگ ن کے رفعت چودھری نے این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
ن لیگی رہنما سابق ڈپٹی میئر ذیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ ایم کیو ایم کے سید ندیم منصور کی جانب سے این اے 47 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔
اسی طرح اے این پی اور جے یو آئی ف اور عوامی ورکر پارٹی کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار کاغزات نامزدگی جمع کرانے پہنچے تو وقت ختم ہونے کی وجہ سے انہیں کل آنے کا کہا گیا ہے۔
اسلام آبادکی تین نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے 148کاغذات نامزدگی جمع








