بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ کا سعودی عرب سمیت 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان

ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی مقاصد کے لیے انٹری ویزے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان ملکوں میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، سلطنت عمان، امریکہ، بحرین اور کینیڈا کے شہری شامل ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ’ویزے سے استثنیٰ چھ ممالک کے پاسپورٹ ہولڈر شہریوں کو ہر 180 دنوں میں 90 دن تک کے سفر کے لیے دیا گیا ہے۔‘
یہ فیصلہ سعودی عرب کی قیادت میں چھ ممالک خصوصا جی سی سی ممالک کے ساتھ سیاحت کے تبادلے کو بڑھانے کےلیے ترکیہ کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے۔
اس سے پہلے سفر سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے ای ویزا حاصل کرنے کےلیے ترکیہ کے سفارت خانے یا قونصلیٹ کو درخواست دینا ہوتی تھی۔ ترکیہ کا سفر کرتے ہوئے ای انٹری ویزے کا پرنٹ یا ای کاپی ساتھ رکھنا ضروری تھی۔
ترکیہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں برس تیسری سہ ماہی میں سیاحت کے شعبے میں آمدن بڑھ کر 20.23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔