شکاگو(انٹرنیشنل ڈیسک )شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے ریاست کینساس اور کنساس سٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران قونصل جنرل نے ایک کمیونٹی تقریب سے خطاب کیا۔ بین الاقوامی تعلقات کونسل (IRC) اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کنساس سٹی
(KC چیمبر) میں خطاب کیا: اوور لینڈ پارک کے میئر سے ملاقات کی؛ فورٹ لیون ورتھ میں کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج اور ہارٹ ٹو ہارٹ انٹرنیشنل کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک کمیونٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل نے کمیونٹی کو امریکی مڈویسٹ ریجن کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری، پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اور قونصلیٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں اور دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت کی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی تلقین کی اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے مفادات اور اس کے حقیقی امیج کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں۔
اوورلینڈ پارک کے میئر کرٹ سکوگ سے ملاقات میں قونصل جنرل طارق کریم نے دوطرفہ اقتصادی اور شہری تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اوور لینڈ پارک اور پاکستان کے ایک شہر کے درمیان sister-city arrangement کی تجویزبھی پیش کی۔
آئی آر سی اور ڈبلیو ٹی سی چیمبر میں اپنی گفتگو میں، قونصل جنرل نے پاکستان امریکہ تعلقات کی اہمیت؛ پاکستان اور وسط مغربی خطے کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی, تجارتی اور ثقافتی تعلقات؛ پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع؛ اور متحرک پاکستانی کمیونٹی کے کردارپر روشنی ڈالی۔
قونصل جنرل طارق کریم نے دنیا میں ایک اہم سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحتی مقام کے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ایک ‘سنگل ونڈو’ پلیٹ فارم کے طور پر ایک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)
تشکیل دی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مراعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
اپنی بات چیت میں، قونصل جنرل نے تجارت، آئی ٹی، زراعت، توانائی، کان کنی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور سیاحت سمیت متنوع شعبوں میں پاکستان اور مڈویسٹ خطے کے درمیان
تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔









