بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو کاغذات نامزدگی جمع کرانے لاڑکانہ روانہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاغذات نامزدگی جمع کرانے لاڑکانہ روانہ ہو گئے۔

بلاول بھٹو قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کے لیے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

بلاول بھٹو شہداد کوٹ کے حلقہ این اے 196 اور لاڑکانہ کے حلقے این اے 194 سے بلاول بھٹوزرداری کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔

ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔