پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے، سائفرایک سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات جمع کرائے دیے ہیں، پیپلزپارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، آج پاکستان کے حالات بہت برے ہے، عوام مہنگائی کےباعث مشکل میں ہیں، مزدوروں، کسانوں کو ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں، صحت کی سہولیات ہرشہری کےلیے مفت ہونی چاہیے، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان کا منشور دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے، سائفرایک سنجیدہ کیس ہے، جس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے، اور اس کی حقیقت عوام کے سامنے آنی چاہیے۔








