بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عابد اللہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں، جب کہ پیپلزپارٹی پشاور کے صدر مصباح الدین کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔
اے این پی پشاور کے صدر عابد اللہ یوسفزئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، جسے قبول کرتا ہوں۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ نے کہا کہ عابد اللہ کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کو وہی عزت دیں گے جس کے حقدار ہے۔
پی پی پی ڈویژنل صدر مصباح الدین کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے، ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو ٹھیک ورنہ سب الیکشن لڑیں گے، ارباب عالمگیر خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ تھا اور رہے گا۔
واضح رہے کہ عابداللہ عوامی نیشنل پارٹی رہنما بشیر بلور کے حلقے میں ایک سرکردہ کارکن مانے جاتے تھے، جب کہ وہ بلور خاندان کے پرانے ساتھی بھی ہیں۔