بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، سعید غنی

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کر اگلی حکومت بنائیں گے، ہماری پارٹی کراچی میں بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئے گی۔

کراچی میں ڈی سی ایسٹ کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے، تاہم پی ٹی آئی کے جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، عوام انتخابات میں ہم پر اعتماد کا اظہارکریں گے، انتخابات میں کامیابی حاصل کریں۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں جیت کراگلی حکومت بنائیں گے، پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئے گی۔