بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادکی 3 نشستوں پر 160 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے لیے 160 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔

پی ٹی آئی کے شعیب شاہین نے تینوں یعنی این ایز 46 تا 48، عامر مغل اور مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
پی ٹی آئی ہی کے عامر شیخ نے این اے 47، سردار مصروف ایڈووکیٹ نے این اے 46 کے لیے کاغذات جمع کروائے ۔

مسلم لیگ نے کے رفعت چودھری نے این اے48 اور ذیشان نقوی نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

خواجہ سرا نایاب علی، اقلیتی امیدوار ثانیہ یونس نے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔

اسلام آباد سے ن لیگ کے نور اعوان سمیت تقریبا 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیدواروں نے بھی اسلام آباد سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔