پاکستانی معروف اداکارہ ماورا حسین نے پاکستانی اقلیت، عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔
اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کرسمس ٹری کو سجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ نے اپنی خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میرے پرچم میں موجود سفیدرنگ اور دنیا بھر میں جشن منانے والے تمام لوگوں کو کرسمس مبارک ہو۔
یاد رہے کہ 25 دسمبر، آج کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود عیسائی مذہب سے متعلق رکھنے والے افراد اپنا مذہبی تہوار کرسمس منا رہے ہیں۔









