facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانڈھی تھانے میں ایک گولی دو پولیس اہلکاروں کے سینے سے پار ہوگئی

کراچی کے علاقے لانڈھی کے تھانے میں اتفاقیہ چلنے والی گولی دو پولیس اہلکاروں کے سینے سے پار ہوگئی۔

گولی چلنے کا واقعہ پیر کی صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا، کانسٹیبل علی احمد ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن لانڈھی کا پسٹل چیک کررہا تھا کہ گولی چل گئی، جو فہمید اور گلشیر نامی دو اہلکاروں کے سینے سے آر پار ہوگئی۔

دونوں اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ایک زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت فہمید کے نام سے ہوئی، جاں بحق اہلکار ٹریفک سیکشن شاہ فیصل ضلع کورنگی میں تعینات تھا۔

زخمی کانسٹیبل گلشیر ٹریفک سیکشن کورنگی صنعتی ایریا ضلع کورنگی میں تعینات ہے۔

دونوں اہلکار ٹریفک سیکشن تھانہ لانڈھی کے بیریکس میں رہائش پذیر تھے۔