پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کے نکاح کے بعد اب ساڑھی میں اُن کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس نے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔
سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں۔
ایمن سلیم اپنے نکاح کے دن عروسی لباس میں حسین لگ رہی تھیں، اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے نکاح کے یادگار لمحات کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے آبدیدہ نظر آئیں۔
ایمن سلیم اور کامران ملک نے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار اور انگوٹھی بھی پہنائی جبکہ نکاح کی خوشی کا جشن منانے کے لیے کیک بھی کاٹا۔
View this post on Instagram
ایمن سلیم نے جہاں انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ویڈیو پوسٹ کی تو وہیں اسٹوری میں اپنی تصویر اور ایک ویڈیو بھی شیئر کی جن میں اداکارہ سلور رنگ کی دلکش ساڑھی میں ملبوس ہیں۔
مختصر ویڈیو میں ایمن سلیم دو خواتین کے ہمراہ مِرر سیلفی لے رہی ہیں جبکہ ویڈیو کے فریم میں “A & K” لکھا ہوا ہے یعنی ایمن اور کامران۔

اس کے علاوہ ایمن سلیم نے سلور ساڑھی میں ہی اپنی دیگر دو تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیں جن میں وہ کسی میرج ہال میں موجود ہیں۔


دوسری جانب ایمن سلیم نے واضح نہیں کیا کہ یہ اُن کے اور کامران ملک کے ولیمے کی تصاویر ہیں یا کسی دوسری تقریب کی۔
واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔









