پاکستان کرکٹ ٹیم نے باکسنگ ڈے (26 دسمبر) ٹیسٹ میچ سے قبل میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم جی سی) میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کو کرسمس کے تحائف دے کر حیران کردیا۔
آسٹریلوی کھیلوں کے صحافی ڈینیئل چرنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلوی ٹیم اور ان کے اہل خانہ کو تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Pakistan players and staff have come with Christmas gifts for Aussies and their families in the MCG nets. pic.twitter.com/5r7n66sPks
— Daniel Cherny (@DanielCherny) December 24, 2023
ویڈیو میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ تحفے تحائف تقسیم کر رہے ہیں، پیچھے آسٹریلیو کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز بھی تحفے کی ٹوکری تھامے نظر آرہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ’ایکس‘ پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بچوں کو کرسمس کینڈی لیتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ای ایس پی این آسٹریلیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے تحائف اور بچوں کے لیے کینڈی بہت ہی اچھا تھا، ہمارے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، یہ ان کی گروپ کی اچھی سوچ ہے کہ انہوں نے ہمیں یاد رکھا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑی اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کے دورے پر ہیں، میزبان ٹیم نے پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میں شان مسعود کی ٹیم کو 360 رنز سے شکست دے دی تھی۔









