حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ساتھ ہی ان کی حمایت بھی لوگ آگئے۔
اداکارہ نے اکتوبر میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور حال ہی میں انہوں نے حمل کے ساتھ ایک میگزین کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں صارفین نے ان کی حمایت بھی کی۔
صارفین نے اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
ایک خاتون صارف نے ثروت گیلانی کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکارہ کی جانب سے پیٹ کو لے کر فوٹوشوٹ کروانے کی کیا ضرورت تھی؟
انہوں نے ثروت گیلانی کے اس عمل کو بے شرمی سے بھی جوڑا
Ye hmaray so cold celebrities ne ajeeb besharmi phelai hui hai, Banda pooche is ki zrurat kia hai pic.twitter.com/vpxIBaMBHH
— Tooba (@tuba_shafi) December 23, 2023
خاتون صارف کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ثروت گیلانی کی حمایت کی اور سوال کیا کہ حاملہ ہونا کب سے بے شرمی ہوگیا؟
How can pregnancy be shameful? How did you come into this world? Why does a joyfully glowing mother bother you? How miserable must one be to hate a content woman embracing herself? Low life!
— Absa Komal (@AbsaKomal) December 24, 2023
ٹی وی اینکر ابصا کومل نے بھی ثروت گیلانی کی حمایت کی اور ان کے حمل کو بے شرمی سے جوڑنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا کہ وہ اس دنیا میں کیسے آئی تھیں؟
Is this Islamic Republic of Pakistan? Is larki ko chaiye tha pait ghar rakh ke aaya karay bahir. Kahin is behudgi ki waja say pak-mardo ka wuzu na toot jaye!
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) December 24, 2023
بعض صارفین نے تنقیدی انداز میں لکھا کہ ثروت گیلانی کو حاملہ ہونے کے بعد چھپ جانا چاہئیے تھا، کہیں ان کی بے ہودگی سے پاکستان کے مرد حضرات کا وضو نہ ٹوٹ جائے۔
Uska bucha uski marzi
— Malik Haider Khalil (@MhaderKhalil) December 23, 2023
کچھ صارفین نے مزاحیہ کمنٹس بھی کیے کہ اس کا بچہ، اس کی مرضی۔
بعض صارفین نے لکھا کہ ماں بننا ہر خاتون کی زندگی کا ایک خوبصورت حصہ اور عمل ہے، نہ جانے کب سے حاملہ ہونا بے شرمی ہوگیا، پاکستان کے مرد اور عورتیں کبھی کسی خاتون کے ماں بننے کی خوبصورتی کو نہیں سمجھ پائیں گے۔
Uska bucha uski marzi
— Malik Haider Khalil (@MhaderKhalil) December 23, 2023









