بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایازامیر نے چکوال سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،میجر(ر)طاہراقبال سے مقابلہ ہوگا

چکوال:سینئرصحافی وکالم نگار ایازامیر نے بھی چکوال سے قومی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے اور وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق چکوال سے قومی اسمبلی کے حلقے میں ایازامیر کا مقابلہ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر میجر(ر)طاہر اقبال سے ہوگا،جو سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں اور جنرل مجیدملک کے داماد ہیں۔واضح رہے کہ ایازامیر اس سے پہلے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر ایم پی اے اور ایم این اے رہ چکے ہیں،2013 میں ان کی جگہ میجر(ر)طاہر صادق کو پارٹی ٹکٹ دیاگیا تھا جس پر ایاز امیر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے تھے اور پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔ ایاز امیر اس وقت نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کرتے ہیں۔