غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کو مسترد کردیا
پاکستان کے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہاکہ قائد پاکستان محمد علی جناح نے بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ اگر چور گھر میں آ جائے تو کیا ہم اس کو اپنے گھر میں حصے دار بنائیں گے۔
ڈاکٹر خالد قدومی نے کہاکہ او آئی سی کا پلیٹ فارم ناکام ہو چکا ہے، ان پر تنقید کا کوئی فائدہ نہیں۔ برطانیہ کون ہو تا ہے کہ فلسطینیوں کی تقدیر کا فیصلہ کرے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں، کیا مسلمان اسرائیل پر اتنا دباؤ بھی نہیں ڈال سکتے کہ غزہ میں رفح گیٹ کھول دے، اس وقت روزانہ 600 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے مگر صرف 100 کو انٹری کی اجازت دی جاتی ہے۔
ترجمان حماس نے کہاکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے اندرونی اختلافات ختم کر دیے ہیں۔ ہمارا دشمن یہی سمجھتا ہے جو ہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کہ اس وقت فلسطین میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں جن میں 10 ہزار سے زیادہ بچے ہیں۔
حماس نے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کا فارمولہ مسترد کردیا








