اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما شاہدہ رحمانی نے کہاہے کہ پاکستان کےعوام اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ الیکشن آگے بڑھ جائیں، لیکن پیپلزپارٹی نے بروقت انتخابات کیلئے آواز اٹھائی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ رحمانی نے کہا کہ آصفہ بھٹو نے کسی وجہ سے کاغذات جمع نہیں کرائے ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ وہ مستقبل میں الیکشن میں حصہ لیں، آصف زرداری کی سیاست پر گہری نظرہوتی ہے، انہوں نے جمہوری انداز میں مسلط کی گئی حکومت ختم کرائی۔
آصفہ بھٹو نے کسی وجہ سے کاغذات جمع نہیں کرائے، پی پی رہنما








