بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف قوم کو آزمائشوں سے نجات دلانے کے سفر پر رواں دواں ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف نے نوازشریف کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سالگرہ پرمبارکباد پیش کی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نوازشریف کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھاکہایک مدبر قائد، خوف خدا رکھنے والا عوام کا غم گسار رہنما، فرمانبردار بیٹا، ہمدرد شوہر، شفیق والد، وطن پرست، اصول اور قومی مفاد میں بے خوف فیصلہ ساز محمد نواز شریف کو یوم ولادت مبارک۔ عوام کی امیدوں کا محور، معمار وطن نواز شریف پاکستان اور قوم کی ترقی کے لئے برسوں سے جدوجہد کر رہا ہے۔ ناقابل تلافی ذاتی غم اسے تعمیر وطن کے مشن میں مزید طاقتور بنا چکے ہیں۔ چالیس سال میں ہر آزمائش سے گزرنے والا نواز شریف آج بھی قوم کو آزمائشوں سے نجات دلانے کے سفر پر رواں دواں ہے۔ خدا نواز رہا ہے نواز شریف کو۔ قائد جئے ہزاروں سال، صحت، سلامتی اور سربلندی کے ساتھ ۔ آمین