ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیاہےکہ رواں سال 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال کا حج 65 سال سےکم عمر عازمین کے لیے ہوگا، عازمین کو ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہے، باہر سے آئے عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ رپورٹ دینا ہوگی۔
سعودی وزارت حج نے رواں سال حج کے لیے عمرکی حدکا ا علان کردیا








