بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا’

پاکستان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے معاملے پر آج پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔ بابراعوان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا،

ترجمان پی ٹی آئی معظم بٹ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی درخواست آج ہی سماعت کیلئےبھی مقررہو۔

معظم بٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون طور پر ناقص فیصلہ ہے، ایک غیرمتعلقہ شخص کی درخواست پرانتخابی نشان واپس لیناغیرقانونی ہے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار، تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان چھن گیا

پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے سماعت سے قبل یڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا، پشاوربانی چئیرمین پی ٹی آئی کا چئیرمین تھا اور رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ مین بھی توہین عدالت کیس دائرکرنےجارہےہیں۔ انہوں نےواضح کیا کہ الیکشن میں جوبھی رکاوٹ ڈالےگا،ان کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بیان کو تحریک انصاف سے ”بلّے“ کا نشان ہتھیانے کی سازش قرار دے دیا

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کےساتھ پری پول ریگنگ ہورہی ہے، خواتین کے آنچل کھینچے گئے اور بازوں مروڑے گئے۔ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے۔