بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا۔
پاکستان اور آسٹریلیاکے پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری اسپورٹس چینل پر جوئے کی کمپنی کے اشتہار نشر کیے گئے تھے۔
تاہم پابندی کے سبب سرکاری اسپورٹس چینل پر آج میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہ ہوسکا۔
بعد ازاں پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہر پر نوٹس جاری کردی۔
پیمرا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی، پیمرا بھی وزرات اطلاعات و نشریات کی زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے۔
نوٹس کے مطابق کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔