بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عاصمہ ناز عباسی کی مخصوص نشست کیلئے کی نامزدگی، مری کی ن لیگی قیادت کو تحفظات

اسلام آباد (ممتازنیوز )مسلم لیگ ن مری کے رہنما اورنگزیب عباسی نے کہا ہے کہ مری کی مخصوص نشست کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے عاصمہ ناز عباسی کی نامزدگی ن لیگی ورکرز کے ساتھ زیادتی ہے،اس مخصوص نشست کیلئے دیرینہ خاتون رکن نویدہ نذیر کا نام سب کیلئے قابل قبول ہو گا،گزشتہ روز ایک بیان میں اورنگزیب عباسی نے کہا کہ ن لیگی قیادت اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے نویدہ نذیر کا نام دے کیونکہ وہ ایسی کارکن ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں جماعت کے ساتھ کھڑے رہ کر تمام تکلیفیں برداشت کی ہیں،ہر جبر سہا ہے جبکہ عاصمہ ناز عباسی کا نام سب ن لیگیوں کیلئے انجان ہے،جس کو کسی نے دیکھا نہ سنا اس کا نام مسلم لیگ ن کی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے نامزد کرنا ہم سب کیلئے باعث حیرت ہے،نویدہ نذیر ہر موقع پر فرنٹ لائن پر کھڑی ہوتی ہیں انہوں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں جماعت کیلئے اور اتنے سال دیئے ہیں ان کی پارٹی کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،مسلم لیگ ن مری کے تمام کارکن قیادت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نویدہ نذیر کو مخصوص نشست کیلئے منتخب کیا جائے۔