بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجا ب میں 100 سے زائدنشستوں پر کامیاب ہونے جارہےہیں، راناثنااللہ کادعویٰ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما راناثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم پنجا ب میں 100 سے زائدنشستوں پر کامیاب ہونے جارہےہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم پی ٹی آئی کے خلاف مہم نہیں کررہے،پی ٹی آئی ڈرامے کرتی ہے،ہم روزانہ دس سے بارہ گھنٹے کام کررہے ہیں، ان کے خلاف کوئی ایساکیس نہیں جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہو،نہ تو ہم پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کررہے ہیں اور نہ ہی ہمارا یہ ہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کا فیصلہ سوشل میڈیاٹرینڈپر نہیں ہوتا۔ انتخابی مہم کے دس دنوں میں پی ٹی آئی کو پتہ چل جائے گاوہ کہاں کھڑی ہے؟