اسلام آباد(ممتازنیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 16 ویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک عظیم قومی سانحہ تھا ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنا سب کچھ پاکستان کے عوام اور اسکی خوشحالی کے لیے قربان کردیا،پاکستان کی عظیم رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بدھ کواپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی بحالی و مضبوطی کیلئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری، روشن خیال اور ترقی پسند پاکستان کی پہچان اور وقار تھیں،27 دسمبر 2007 کو ملک کی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا گا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی خوشحالی، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کیلئے عملی جدوجہد کی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو وفاقی اکائیوں میں ہم آہنگی کی علامت تھیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری اور ترقی یافتہ پاکستان کے مشن کو آگے بڑھایا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے زندگی کی آخری سانس تک جمہوریت کی مظبوطی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی،بی بی شہید نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی، آئین کی بالادستی اور وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی کیلئے جدوجہد کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نظریات کو مسلط کرنے کے بجائے تحمل و برداشت اور مکالمے کی سیاست کو فروغ دیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو اپنا کر ہم ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک عظیم قومی سانحہ تھا ، راجہ پرویز اشرف








