بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ عام انتخابات 2024 کے لئے منشور تیار کر رہی ہے، شہبازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2024 کے لئے منشور تیار کر رہی۔ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں بنیادی مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ان کے قابل عمل حل تجویز کرنا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ میں اندرون و بیرون ملک رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ pmln2024.com کا وزٹ کریں اور اپنی قیمتی و قابل عمل تجاویز سے اس مقصد کے حصول اور ایک نتیجہ خیز منشور کی تیاری میں ہماری مدد کریں جو پاکستان کو اگے لے جانے میں ہمارا مددگار بنے۔