بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس سردار طارق مسعود مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتے، سابق چیف جسٹس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے کیس میں 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کے لئے کمیٹی کو خط لکھ دیا اور موجودہ بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتے۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے خصوصی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے لئے لارجر بینچ بنانے کی درخواست کردی ہے۔
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے تین رکنی ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنے بینچ پر اعتراض کیا ہے۔
جواد ایس خواجہ نے خط میں استدعا کی ہے کہ اپیلوں پر سماعت کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جائے، اور سینیارٹی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا جائے۔
جواد ایس خواجہ نے خط میں کہا ہے کہ درخواست گزار ہونے کے ناطے بینچ پر اعتراض کرنےکاحق رکھتاہوں، جسٹس سردار طارق مسعود مقدمے کی سماعت نہیں کرسکتے۔