بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملہ ہے، شہباز شریف

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے۔ پشاور ہائیکورٹ خیبر پختونخوا کی عدالت ہےوہ کیسے ملک بھر کے معاملے کا فیصلہ دے سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا بلے کا نشان نہ دینے کا فیصلہ حقیقت پر مبنی تھا، کے پی کے میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی جج کے ساتھ رشتے داری ہے۔

جمعرات کو سندھ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کی آمد آمد ہے، خوشی کی بات ہے کہ ن لیگ سندھ میں ایک طاقتور جماعت بننے جا رہی ہے، کوشش اور محنت ہمارا بنیادی فرض ہے باقی ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ترقی و خوشحالی کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیشکن میں پنجاب میں ہماری اکثریت تھی، آر ٹی ایس نے راتوں رات عوامی فیصلے کو چوری کیا، چوری ہونے والے الیکشن کے نتائج پاکستانی عوام دیکھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ خیبر پختونخوا کی عدالت ہےوہ کیسے ملک بھر کے معاملے کا فیصلہ دے سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کا بلے کا نشان نہ دینے کا فیصلہ حقیقت پر مبنی تھا، کے پی کے میں ایسے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی جج کے ساتھ رشتے داری ہے۔