لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ قرار دے دیا ۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے،جج صاحب کے کزن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پہ الیکشن لڑ رہے ہیں اس لئے یہ فیصلہ ہی آنا تھا ،جج صاحب قانون اور انصاف پہ چلتے تو یہ کیس ہی نہ سنتے،مفادات کا ٹکراؤ ہوتے ہوئے بھی جج صاحب نے کیس سنا اور کزنز کی جماعت کو ریلیف دیا۔
رانا ثناء اللہ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو الیکشن کمیشن پر حملہ اور پری پول رگنگ قرار دے دیا








