اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کی نئی قسم اومیکرون وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس لے لیا فوری نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن کنٹرول سینٹر کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے کورونا کی موجودہ صورتحال اور نئی قسم اومیکرون سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے این سی او سی کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کم ہونے پر این سی او سی کو مارچ میں بند کر دیا تھا اور ملک بھر سے کرونا کی پابندیاں بھی ختم کر دی تھیں۔








