بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان کی جانب سے افغان سیلاب متاثرین کے لئے دوسری کھیپ روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے افغان سیلاب متاثرین کےلیے دوسری امدادی کھیپ افغانستان کے روانہ کردی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سیلاب زدگان کے لئے خصوصی طیارے C-130کے ذریعے دوسری امدادی کھیپ نور خا ن ائیر بیس سے روانہ کردی گئی۔ امدادی کھیپ میں ٹینٹ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔یاد رہے پاکستان نے 3 مئی کو پہلی امدادی کھیپ افغانستان بھجوائی تھی۔