ٹوکیو: جاپان کی ائیرلائن کے طیارے میں رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن کا طیارہ ٹوکیو ائیرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ رن وے پر اترتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 3 سو 79مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ ائیرپورٹ پر لگائے گئے کیمروں میں طیارے کے رن وے پر اترنے کے ساتھ ہی آگ لگنے کے مناظر ریکارڈ ہوگئے۔ طیارے میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
BREAKING: All of the 379 passengers and crew on board the Japan Airlines aircraft have been evacuated.
Read more: https://t.co/pD8KRVSJVe
📺 Sky 501, Virgin 602, Freeview 233 and YouTube pic.twitter.com/LrCpLIJFv4
— Sky News (@SkyNews) January 2, 2024
کریش لینڈنگ کرنا والا طیارہ لینڈنگ کے ساتھ ہی مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔ حکام نے فوری طورپر آگ بجھانے اور مسافروں کو جلتے ہوئے طیارے سے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔
Just IN:— A Japan Airlines plane with 367 people on board has collided with another plane at Tokyo Airport.
— In the video, plane can be seen on massive fire. Fate of 367 passengers onboard is yet unclear. pic.twitter.com/GNgx7y1aHr
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) January 2, 2024
جاپانی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔









