بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہونہار اسکالر شپ؛ طلبہ کو 6 ہفتوں میں ای بائیک فراہمی کا حکم

لاہور: ہونہار اسکالر شپ کے تحت طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔پنجاب میں سی ایم ای بائیک اسکیم فیز ٹو کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ کے بعد طلبہ کے لیے ای بائیکس کا پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں صرف 2 دن میں پنجاب سے 4 لاکھ 32 ہزار طلبہ کی سی ایم ای بائیک اسکیم میں رجسٹریشن ہوئی، جبکہ 2 لاکھ 65 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ سی ایم ای بائیک اسکیم کے لیے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد طلبہ کی درخواست جمع ہوگئیں۔ طلبہ سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے bikes.punjab.gov.pk پر 4 اکتوبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

سی ایم ای بائیک اسکیم فیز ٹو کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ بنیادی ضرورت ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ سرکاری یا نجی ڈگری کالج یا یونیورسٹی کا ریگولر طالب علم ہونا ضروری ہے۔

سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے لیے طالب علم کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔ اپلائی کرنے کے لیے لرنر ڈرائیونگ لائسنس یا موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔ سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم میں ایک فیملی سے ایک طالب علم کو ہی ای بائیک ملے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر طلبہ کے لیے ڈاؤن پیمنٹ معاف کردی گئی ہے۔

حکومت پنجاب سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی۔ سی ایم الیکٹرک بائیک حاصل کرنے والے طلبہ صرف 3028 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔ Government

مزید پڑھیں:سعودی عرب پر حوثیوں کا پھر بڑا حملہ، 3 شہروں پربیلسٹک میزائل اور ڈرون داغ دیے

سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم میں بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا، جبکہ طلبہ کو ای بائیک کی 2 روزہ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پراسیس مکمل ہونے کے بعد 6 ہفتوں میں ای بائیک کی فراہمی کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔