بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میڈیا کے مسائل فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے، سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی ورکر کے طور پر جدوجہد کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، پارلیمان قابل عزت ادارہ ہے، میڈیا پارلیمان کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنے،ہم دوستانہ ماحول کے خواہ ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کی منتخب باڈی نے ملاقات کی ۔پی آر اے کے صدر صدیق ساجد اور سیکرٹری آصف بشیر چوہدری سمیت دیگر ممبران مجلس عاملہ نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں پارلیمانی رپورٹرز کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے جذبات نیک تمناؤں کے اظہار پر مشکور ہوں، میڈیا کے ساتھ مل کر ساری زندگی سیاسی جدوجہد کی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی ورکر کے طور پر جدوجہد کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں، پارلیمان قابل عزت ادارہ ہے، میڈیا پارلیمان کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنے،ہم دوستانہ ماحول کے خواہ ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیا کے مسائل فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے، سب بدل جائیں گے مگر پارلیمان اپنی جگہ موجود رہے گا، سیاستدانوں اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے، پارلیمنٹ ہمارے ملک کا سب سے قابل احترام ادارہ ہے، یہ 22 کروڑ لوگوں کی دانش گاہ ہے، پارلیمان کی عزت و توقیر ہم سب پر فرض ہے چاہے ہم سیاستدان ہیں، بیورو کریٹ ہیں یا میڈیا سے وابستہ افراد ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عوام کے درمیان سب سے اہم کردار میڈیا کا ہے، پارلیمان میں میڈیا کے انٹری پاسز پر پارلیمنٹ کے لوگو کے ساتھ پی آر اے کا لوگو بھی شامل کیا جائے گا، پی آر اے کی جانب سے اپنے ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے قائم کیے گئے فنڈ میں بھی سیکرٹریٹ اپنا حصہ ڈالے گا، سابق دور میں پریس گیلری کی بندش انتہائی قابل مذمت تھی، اس وقت بھی اس کی مذمت کی تھی، آج بھی اس کی مذمت کرتا ہوں، جمہوری دور میں ایسا اقدام نہیں ہونا چاہیے تھا۔