لاہور:مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور تیار،9جنوری کو حتمی منظوری دی جائے گی۔مسلم لیگ(ن) کےسینیٹرعرفان صدیقی کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق پورٹل سے ہزاروں پاکستانیوں کی آرا کے بعد مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور پر مشاورت کے لئے نو جنوری کو لاہور میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سربراہی میں خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کے علاوہ مرکزی قائدین منشور کے مسودے کی حتمی منظوری دیں گے۔
ن لیگ کا انتخابی منشور تیار،9جنوری کو حتمی منظوری دی جائے گی








