بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلزپارٹی نے الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی، شیری رحمان

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کی حمایت نہیں کی، قرار داد پر ہمارے دستخط بھی نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے قرارداد کی حمایت نہیں کی، قرارداد پر ہمارے دستخط بھی نہیں، 14 سینیٹرز کی موجودگی میں قرارداد پیش کی گئی۔
 
شیری رحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے، ہم وزیراعظم کے امیدوار کا اعلان بھی کرچکے ہیں، بہرہ مندتنگی نے کہا کہ قرارداد کی مخالفت کی، سینیٹ کی ویڈیو دیکھ کر وضاحت طلب کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے، پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے تیار ہے، ماضی میں مختلف چیلنجز کے باوجود انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا گیا، پیپلز پارٹی نے اقلیتوں اور خواتین کو بھی بھرپور نمائندگی دی ہے۔
 
مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے سینیٹ قرار داد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ ہم ایک لمحہ بھی الیکشن میں التواء نہیں ہونے دیں گے، ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں، چور دروازے سے قرارداد لانا اور منظور ہونا ایوان بالا کی توہین ہے۔