بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران نے وہ تباہی مچائی جس کی مثال نہیں ملتی ،شکرکرو,ان سے جان چھوٹی ،نوازشریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر گئی ہے،عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ،شکرکروکہ ان کے جان چھوٹی۔لندن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمارا قومی کلچرہی بگارڈیا ہے ،ستر سال میں پہلی بار ایساکلچر دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت سر سے پاؤں تک بحران پیدا کر گئی ہے، عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ،سیاسی ،معاشی اور آئینی بحران پیدا کیا ،شکرکرو کہ عمران سے جان چھوٹ گئی ،آئندہ الیکشن میں عمران خان سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ شہبا شریف کل لندن پہنچیں گے ان کے ساتھ اہم امور پر بات چیت ہو گی ۔