بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیوبا میں پیٹرول کی قیمت میں 500 فیصد اضافہ

کیوبا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران میں گھری حکومت نے ملک میں فروری سے پیٹرول کی قیمت 25 پیسوس سے بڑھا کر 132 پیسوس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت کو امید ہے کہ اس اقدام سے مالی خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی تاہم شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

وزیرِ خزانہ ولادیمیر ریگوئیرو نے کہا ہے کہ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بھی اسی طرح بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے رہائشی علاقوں میں بڑے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 25 فیصد اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت 29 نئے پیٹرول پمپس بھی کھولے گی جو غیر ملکی کرنسی جمع کرنے کے لیے صارفین سے امریکی ڈالر میں پیسے وصول کریں گے۔

انہوں نے سرکاری ٹی وی پر بتایا کہ ان اقدامات کا مقصد ملکی معیشت کو بحال کرنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کو شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کی وجوہات کورونا وائرس اور حالیہ برسوں میں امریکی پابندیوں میں سختی بتائی جاتی ہے۔