بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت: گیند سر پر لگنے سے کرکٹر چل بسا

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کرکٹ میچ کے دوران فیلڈنگ میں کھڑے 52 سالہ کرکٹر کے سر پر قریبی پچ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ کی گیند لگنے سے چل بسا۔

بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جارہے تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان تھا۔

محدود جگہ اور وقت کی کمی کی وجہ سے حکام کو ایک ہی مقام پر بیک وقت دو کرکٹ میچز شیڈول کرنا پڑا، دونوں میچز مختلف پیچز پر کھیلے جارہے تھے لیکن ایک دوسرے سے قریب تھے۔

اس دوران ایک میچ میں بلے باز نے شاٹ مارا تو گیند دوسری پچ میں چلی گئی جہاں فیلنڈنگ میں موجود 52 سالہ کھلاڑی جیش سوالا کے سر پر کان کے پیچھے لگی۔

گیند مخالف سمت سے آنے کی وجہ سے کھلاڑی کا دھیان نہیں گیا، کان کے پیچھے گیند لگنے سے وہ نیچے گر گئے اور پھر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندہ نہ بچ سکے۔

اگرچہ یہ پہلا موقع نہیں جب کوئی کھلاڑی کسی دوسرے میچ سے گیند لگنے سے زخمی ہوا ہو، البتہ یہ پہلا افسوسناک واقعہ ہے جہاں اس طرح کی چوٹ کے نتیجے میں کسی شخص کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی رپورٹ درج کردی ہے جہاں پولیس نے واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دیا۔