بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نان فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کی آخری مہلت

اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردیئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن پر کام تیز کردیا، نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری کردیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کو نوٹسز کے اجراء میں تیزی آگئی، نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردیئے گئے۔

نوٹس میں کہا گیاکہ ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔ حکام کے مطابق ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے۔