بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باجوڑ دھماکے کا1 اور زخمی اہلکار چل بسا، شہداء کی تعداد 8 ہو گئی

باجوڑ بم دھماکے کا ایک اور زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شہید اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن باجوڑ میں ادا کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ زخمی اہلکار کے انتقال کے بعد دھماکے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 8 ہو گئی۔

واضح رہے کہ 2 دن قبل باجوڑ کے علاقے بیلوٹ میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔