بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو فوج کے حوالے کیا جارہا ہے؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق میڈیا میں زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
وزارت توانائی، پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو ڈسکوز کے انتظام میں کوئی تبدیلی کی جا رہی ہے اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ادارے کے حوالے کیا جا رہا ہے، ڈسکوز کو ریاست کے کسی بھی ادارے کے حوالے کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی حالیہ خبریں درست نہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا میں 2 روز پہلے اور آج بھی ذرائع کا حوالہ دیکر خبریں چلائی گئی تھیں کہ حکومت نے خسارے میں چلنے والی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے پاک فوج کے حاضر افسران کی سربراہی میں پرفارمنس مینجمنٹ یونٹس (پی ایم یوز) کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی میڈیا پر اسی حوالے سے ایک خبر چلائی گئی تھی۔