بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم نے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی

لاہور(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے صوبہ پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں اپنے نامزد امیدواروں کی باضابطہ فہرست جاری کر دی۔ قومی اسمبلی کے27 اور پنجاب اسمبلی کے 19 حلقوں سے امیدواروں کو ٹکٹ دینے گئے ہیں۔ جمعرات کو ایم کی ایم پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس نے انتخابی امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جس کے بعد ‘ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس’ میں منعقدہ تقریب میں نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دئیے گئے۔ ایم کیو ایم کی صوبائی تنظیمی کمیٹی اور پنجاب پارلیمانی بورڈ کے سربراہ زاہد ملک نے نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ ملنے پر مبارک دیتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایم کیو ایم پڑھے لکھے غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس نے معاشرے کے عام مگر اہل لوگوں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے ہیں جن میں خصوصی افراد بھی شامل ہیں اور اس کے لئے کوئی چندہ بھی وصول نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ان جماعتوں کا ساتھ دے گی جو ہماری پیش کردہ آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکریٹری اطلاعات پنجاب عمر علی آغا نے انجام دئیے۔ تقریب سے صدر پنجاب عابد گجر، سیکرٹری جنرل کرامت علی شیخ، سینئیر نائب صدور بیرسٹر مختار علی ٹاٹری، ڈاکٹر علی حسین چوہدری اور آغا جانی نے بھی خطاب کیا۔