اسلام آباد(ممتازنیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسابق وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ آپ کی ذلت بھی صدیوں یاد رہے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس کے تو چیتھڑے اڑ گئے ھیں۔ لیکن آپ جیسے لوگوں کا عدالت عظمیٰ تک پہنچنا ھمارے نظام کی تنزلی اور ذلت کی نشانی ہے، عدل فروشی جسم فروشی سے بھی زیادہ گھناؤنا کاروبار ہے۔ عدل امانت ہوتا ہے ۔ جسم فروخت کرنے والے کی ملکیت ہوتا ہے۔
– آپ کی ذلت صدیوں یاد رہے گی،خواجہ آصف کا جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے پرردعمل








