اسلام آباد(ممتازنیوز) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہاہے کہ جسٹس مظاہرنقوی کے استعفے کی تو سمجھ آتی ہے ،جسٹس اعجازالاحسن نے خبر کئے بغیر استعفیٰ دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادشوکت نے کہاکہ سپریم کورٹ بار اپنے فاضل جج کے استعفے پر خوشی کا اظہار نہیں کرتی،شاید جسٹس اعجاز الاحسن سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیاں درست تھیں ،انہوں نے خبرکئے بغیر اچانک استعفیٰ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضاپاشانے کہاکہ گزشہ چار،پانچ سال سے سپریم کورٹ میں گروپنگ بہت زیادہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ جسٹس اعجازالاحسن کا بطور مانیٹرنگ جج کام کرنا ان کے منصب کے منافی تھا ۔
مظاہرنقوی کی تو سمجھ آتی ہے ،جسٹس اعجاز نے خبر کئے بغیر استعفیٰ دیا،صدرسپریم کورٹ بار








