لاہور (نیوزڈیسک) روحانی شخصیت سید عمران محسن گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
سید عمران محسن گیلانی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
پی پی میں شامل ہونے والے عمران محسن گیلانی سجادہ نشین سید شاہ محسن کمال ابو المکارم قبولہ شریف درگاہ سید غلام دستگیر کے پوتے اور سابق رکن قومی اسمبلی اطہر گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔








