نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آکلینڈ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پِچ بولنگ کے لیے سازگار ہے، اس لیے پہلے بولنگ کو ترجیح دی۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ بدقسمتی سے مچل سینٹنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو
آج میچ میں عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا ہے، اس موقع پر کوچز عمر گل اور سعید اجمل نے انہیں کیپس دیں۔









