پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی 20 میچ میں آج آکلینڈ میں مدمقابل ہورہے ہیں جہاں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
5 میچوں کی ٹی 20 سیزیر کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا جب کہ میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان پہلے ہی کردیا گیا تھا۔
سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی ڈیبیو کر رہے ہیں، اس کے علاوہ بطور وکٹ کیپر اعظم خان بھی میدان میں اتریں گے۔
محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، بابر اعظم ون ڈاؤن جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اسپنر ابرار احمد، جو ابتدائی طور پر اسکواڈ کا حصہ تھے، گزشتہ ماہ پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے دوران انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب مہمان ٹیم کو میچ سے قبل دھچکا لگا جب آل راؤنڈر مچل سینٹنر میں کووڈ-19 کی تصدیق ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہوگئے۔
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز
پاک-نیوزی لینڈ سیریز:
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں
پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں








