facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، بڑی آفر کرنا پڑے گی، بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ق لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، انہیں بڑی آفر کرنا پڑے گی۔

نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ محدود مدت کے سیٹ اپ کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا ۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں مولانا کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے پی پی جمہوری طریقہ اپنائے گی، یہ خو ش آئند ہے عدم اعتماد کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کیلئے شہباز شریف کو ووٹ دے سکتے ہیں، ن لیگ بھی لچک دکھائے۔